ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لالویادو نے نیتش کمارکوموقع پرست اورپلٹورام بتایا،میچ فکسنگ کاالزام،شردیادوکونظراندازکرنے پربھی چٹکی لی

لالویادو نے نیتش کمارکوموقع پرست اورپلٹورام بتایا،میچ فکسنگ کاالزام،شردیادوکونظراندازکرنے پربھی چٹکی لی

Wed, 02 Aug 2017 12:21:52    S.O. News Service

پٹنہ، یکم اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)آرجے ڈی صدرلالوپرسادنے آج بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمارپرحملہ بولتے ہوئے مہاگٹھ بندھن توڑنے کو لے کر ان پر’’خیانت ‘‘کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ ریاست میں مخلوط حکومت کی تشکیل کے لیے انہوں نے بی جے پی کے ساتھ ’’میچ فکس‘‘کیا۔لالویادو نے نامہ نگاروں سے کہاکہ تیجسوی یادو صرف ایک بہاناتھا۔ساتھ مل کر حکومت کی تشکیل کرنے کے لیے ان کے (نتیش کے)اوربی جے پی کے درمیان میچ فکس تھا۔انہوں نے نتیش کوموقع پرست اورپلٹورام بتاتے ہوئے کہاکہ تیجسوی یادو استعفیٰ دے بھی دیتے تو جے ڈی یو لیڈر مہاگٹھ بندھن توڑنے کی اپنی منصوبہ بندی کو نہیں چھوڑتے۔اس سے پہلے نتیش نے کل لالویادوپرکرارا حملہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے پاس مہاگٹھ بندھن چھوڑنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا کیونکہ وہ بدعنوانی سے سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتے تھے۔لالویادو نے وزیر اعظم نریندر مودی کو 2019کے لوک سبھا انتخابات میں چیلنج دینے والا کوئی نہیں ہونے کے نتیش کے دعوے کا مذاق کرتے ہوئے کہاکہ نریندر مودی کے حق میں نعرے بازی کرتے رہیں۔پی ایم میٹیریل(نتیش کمار)ان کے سامنے جا کر جھکے ہوئے ہوں گے لیکن 2019میں ان کے (مودی کے)خلاف ہمارے پاس کوئی دوسرا چہرہ ہوگا۔آر جے ڈی لیڈر نے نتیش پر جے ڈی یو لیڈر شرد یادو کو اہمیت نہ دینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ شردیادونے انہیں ’’نیتش‘‘بنانے کے لیے اہم کردار اداکیا ہے۔ایک بڑا رہنما۔لالویادو نے کہا کہ انہوں نے شردیادو سے وہاں (جے ڈی یو)سے باہر آنے اور فرقہ وارانہ طاقتوں سے ملک کو بچانے کے لیے سیکولر پارٹیوں سے ہاتھ ملانے کی درخواست کی ہے۔اگرچہ انہوں نے واضح کیا ہے کہ شردیادو کو درخواست دی گئی ہے کہ وہ آرجے ڈی میں شامل نہ ہو بلکہ کمیونٹی فورسز کے خلاف ملک بھر میں تحریک کا حصہ بنیں۔


Share: